• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے اسلامی امارات افغانستان کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) روس نے اسلامی امارات افغانستان کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔ روسی فیڈریشن کے سفیر دمتری ژرنوف نے اسلامی امارات افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران روسی فیڈریشن کے سفیر نے باضابطہ طور پر اپنی حکومت کے اسلامی امارات افغانستان کو تسلیم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیر خارجہ متقی نے اسے مثبت تعلقات، باہمی احترام، اور تعمیری مشغولیت کے ایک نئے مرحلے سے تعبیر کیا۔مزید برآں، وزیر خارجہ متقی نے کہا کہ یہ حقیقت پسندانہ فیصلہ دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید