اسلام آ باد (نیو زرپورٹر)وفاقی حکومت نے محرم الحرام(عاشورہ)کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعطیلات کے حوالے 23 دسمبر 2024 کو جاری کابینہ ڈویژن کے سرکلر کے تحت عاشورہ کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 جولائی (9اور 10محرم)کو عاشورہ کے موقع پر وفاقی سطح پر سرکاری تعطیلات ہوں گی اور سر کاری دفاتر بند رہیں گے۔