• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ کروڑ نوجوانوں کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں، ڈاکٹر مختار احمد

اسلام آباد( کامرس رپورٹر) چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ملک کے ڈیڑھ کروڑ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی اور جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومتی ہدایت پر وژن 2047پر کام کر رہے ہیں جس کے پہلے مرحلے میں پی۔10پراجیکٹ کے تحت ٹاپ ٹین جامعات کو سلیکٹ کیا جائے گا،س وقت ملکی جامعات میں 100سمارٹ کلاس روم قائم کردیے گئے ہیں جبکہ 200مزید سمارٹ کلاس رومز بنارہے ہیں،اعلیٰ تعلیمی بجٹ کو کم سے کم چار فیصد کرنے،نوجوانوں کو درست سمت دکھانے، جدید تعلیم تک رسائی کو بڑھانے کی ضرورت ہے،پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران کی تعداد تین ہزار سے بڑھا کر پانچ ہزار سالانہ کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید