• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے /30 فیصد ڈسپریٹی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور 30فیصد ڈسپیریٹی الائونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025سے کیا گیا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے مسلح افواج کے ملازمین، سول آرمڈ فورسز اور تمام وفاقی سول ملازمین کی کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر 10فیصد ایڈہاک الائونس جاری کر دیا ہے، یہ الائونس کنٹریکٹ ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں بھی شامل ہوگا، علاوہ ازیں وزارت خزانہ نے گریڈ ایک سے گریڈ 22تک کے ملازمین کو 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ پر 30 فیصد ڈسپیریٹی الائونس دینے کی بھی منظوری دے دی اس کا اطلاق بھی یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید