اسلام آباد(نیوز رپورٹر) این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے لیے گلیشیائی جھیل پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال (GLOF) کا الرٹ جاری کر دیا۔ تر جمان کے مطا بق پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور ممکنہ بارشوں کے باعث گلیشیائی علاقوں میں GLOF کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواہ، جی بی ڈی ایم اے، اور ڈی ڈی ایم اے کو حساس علاقوں کی نگرانی کی ہدایت دے دی۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو 1122، فائربریگیڈ، سول ڈیفنس، اور ایمبولینس سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔