• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی خبردار؛ اب ان کے اثاثے بھی پبلک ہوسکیں گے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیورو کر یسی خبر دار ہوجائے کہ اب ان کے اثاثے بھی پبلک ہوسکیں گے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سرونٹس تر میمی ایکٹ 1973 کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآ مد کیلئے با ضابطہ آفس میمو رنڈم جاری کردیا جس کے تحت اب سول سرونٹس کے اثاثے بھی پبلک کئے جا سکیں گے۔ قومی اسمبلی اور سینٹ سے پاس ہونے کے بعد صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے27جون 2025کو اس کا گزٹ نو ٹیفیکیشن جا ری کیا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ دویژن نے تمام وزارتوں ۔ڈویژنوں اور وفاقی محکموں کو سول سرونٹس تر میمی ایکٹ 1973 پر عمل درآ مد کے احکامات جاری کئے ۔ ترمیمی ایکٹ کے تحت گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے تمام افسران معلومات تک رسائی کےایکٹ 2017کی سیکشن سات کے تحت اپنے ڈیجیٹل طریقے سے ایف بی آر کے پاس جمع کرانے کے پابند ہیں۔ تمام افسران اپنے ‘اپنی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے اور واجبات بشمول ملکی و غیر ملکی ڈیکلئر کریں گے۔یہ ایف بی آر کے متعلقہ رولزکے تحت پبلک کیلئے دستیاب ہوں گے۔ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کے اظہار کیلئے متعلقہ افسر کی انفرادی پرائیویسی ( خلوط) اور سیکورٹی اور گڈ گورننس کیلئے عوامی مفاد میں توازن قائم کیا جا ئے گا۔

اہم خبریں سے مزید