• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ دینو خواجہ چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے، وزیراعظم نے اللہ دینو خواجہ کو وزارت صنعت و پیداوار کے ڈیلی ادارے ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی کا چیئر مین مقرر کر دیا ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ۔ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے افسرے ڈی خواجہ 23 اپریل 2025 کو سرکاری ملازمت کی عمر 60 برس کی تکمیل پر ریٹائر ہوئے ہیں۔ جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ خزانہ اور پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ بیس کےافسر محمد ارشد حیات چوہدری کوجوائنٹ سیکریٹری، وزیراعظم آفس جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر ی کے منتظر سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر طاہر احسان کو جوائنٹ سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن تعینات کیا گیا ، مزید برآں جوائنٹ سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن اور اکانومسٹ اینڈ پلانرز گروپ کے افسر محمد عدنان نذیر کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ جوائنٹ سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن اورسیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر نذیر احمد کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن تعینات کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید