• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشتے دار ٹراما سینٹر کے باہر اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے نظر آئے

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں رہائشی عمارت گرنے کے حادثے کے زخمیوں کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں لایا گیا۔ حادثے کے فوراً بعد ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اوردیگر شعبہ جات کے ڈاکٹروں کو شعبہ حادثات طلب کر لیا گیا، اس موقع پر سول اسپتال کراچی کی انتظامیہ اورڈاکٹروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر سیکریٹری صحت سندھ ریحان اقبال بلوچ بھی ٹراما سینٹر پہنچ گئے ، انہوں نے زخمیوں کی بہترین علاج و معالجے کی ہدایت کی۔ اس دوران متاثرین کے رشتہ دار ٹراما سینٹر کے باہر شدید پریشانی کے عالم میں اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے نظر آئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو والوں نے ہمیں لیاری سے ٹراما سینٹر بھیجا ہے ،کچھ زخمی ہمیں مل گئے لیکن کچھ کا پتہ نہیں چل رہا۔
اہم خبریں سے مزید