• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان بچانے کیلئے لوگوں کو بے گھر کرنا پڑا تو کریں گے‘ وزیر بلدیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کاکہناہے کہ اب حکومت اور انتظامیہ نے تہیہ کرلیا ہے لوگوں کی جان بچانے کے لئے اگر ان کو بے گھر کرنا پڑے گا تو ہم کردیں گے‘ اور ان کو متبادل جگہوں پر منتقل کردیا جائے گا‘‘لیاری سانحہ کی تحقیقات کیلئے اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اس سانحہ کے محرکات، اسباب اور ذمہ داران کا تعینات کرکے آئندہ تین کاموں کے دنوں میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی‘ایس بی سی اے کے اس علاقہ کے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، بلڈنگ انسپکٹرز و دیگر کو بھی معطل کردیا گیا ہے‘ خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کے لئے کے الیکٹرک ‘واٹر بورڈ اور سوئی گیس کو ان کی یوٹیلیٹی منقطع کرنے کے لئے خطوط لکھے ہیں لیکن وہ بھی نہیں کررہے ہیں‘ قانونی پیچیدگیوں کے باعث عمارتوں کو خالی کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید