• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، بمباری میں 41 فلسطینی شہید، دو اسرائیلی فوجی مارے گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری اور حملوں میں جمعے کے روز مزید 41 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، شہداء میں متعدد افراد کو نام نہاد امدادی مراکز کے قریب نشانہ بنایا گیا ، اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملوں میں اپنے دو فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے ، حماس نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر گولہ باری کی ہے ۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے دوران گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں 138شہید فلسطینیوں کی میتیں لائی گئیں جبکہ اس دوران452زخمیوں کو داخل کروایا گیا ، وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں امداد کے منتظر62فلسطینیوں کو شہید اور 300سے زائد کو زخمی کیا گیا ، متعدد افراد بدستور عمارتو ں کے ملبے تلے دبے ہوئے جن تک امدادی کارکنوں کی رسائی ممکن نہیں ہے ۔27مئی کے بعد سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں امدادی مراکز پر خوراک کے حصول کے خواہش مند فلسطینی شہریوں کی شہادتوں کی تعداد 613ہوچکی ہے۔ دریں اثنا اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے کئی علاقوں میں رہائش پذیر فلسطینیوں کو یہ علاقے خالی کرنے کی دھمکیاں دی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید