• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہدم عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھے، زخمی خاتون کے بھتیجے کا بیان

کراچی( اسٹاف رپورٹر) لیاری میں گرنے والی عمارت میں رہائش پذیر خاتون کے بھتیجے نے بتایا کہ عمارت کے ہر فلور پر تین پورشن تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ہے اور ان کا بیٹا اور اسکی بیوی بھی عمارت میں موجود تھے ، خاتون کا ایک بیٹا باہر ہے اس سے جب فون پر بات ہوئی تو وہ رو رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی یہاں آنا ہوا عمارت لوگوں سے بھری ہوئی ہوتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ٹھٹھہ کے رہائشی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کے بھی افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، انہوں نے بتایا کہ خاندان کے تین افراد عمارت سے باہر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید