کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے لیاری میں رہائشی عمارت کے گرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مخدوش عمارت کے منہدم ہونے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ماتحت ادارہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایسی غیر قانونی تعمیرات کا ذمہ دار ہے،ایس بی سی اےکے افسران بھاری رقوم لیکر نقشے پاس کر کے ایسی غیر قانونی تعمیرات کراتے ہیں جس طرح لیاری میں عمارت تعمیر کرائی گئی جو منہدم ہو چکی تھی۔