• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی ٹی کے وفد کاسی بی ڈی کا دورہ،شہری ترقیپر تبادلہ خیال

لاہور(خصوصی رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)کے اعلیٰ سطحی وفد نے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی پنجاب) کا دورہ کیا جہاں مشترکہ سرمایہ کاری کے امکانات اور شہری ترقی و انفراسٹرکچر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کی قیادت کے پی ٹی بورڈ کے ٹرسٹی فہیم الرحمٰن سہگل نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ جنرل منیجر ایڈمنسٹریشن بریگیڈیئر (ر) یونس، جنرل منیجر اسٹیٹ مینجمنٹ عاطف نائیک، اورسیکریٹری قاسم کھوکھرشامل تھے۔ وفد کی آمد پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین، سی او او بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر بزنس ڈیویلپمنٹ علی وقار شاہ، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال اور دیگر سینئر افسران نے وفد کاخیرمقدم کیا۔دورے کا آغاز ایک تفصیلی بریفنگ سے ہوا، جس میں سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے سی بی ڈی پنجاب کے وژن، دائرہ کار اور عملی ڈھانچے پر روشنی ڈالی۔
لاہور سے مزید