• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LDA کی ماحول دوست عمارتوں پر 10 فیصد رعائتکی پالیسی

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ماحول دوست عمارتوں پر دس فیصد رعائت دینے کے لئے گرین پالیسی وضع کرلی،جسٹس شاہد کریم نےنے ایل ڈی اے بورڈ سے پالیسی منظور کر کے فوری نافذ کرنے کا حکم دے دیا، ایل ڈے اے کے قانونی مشیر صاحبزادہ مظفر نے پالیسی کا مسودہ عدالت میں پیش کر دیا،عدالت نے ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پیش کردہ پالیسی کو اطمینان بخش قرار دے دیا،ایل ڈی اے کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ماحول دوست عمارتوں کو ہر طرح کی فیسوں میں دس فیصد رعائت دی جائے گی، ماحول دوست عمارتوں کےلئے چار درجات حاصل کرنا لازم ہوگا،ماحول دوست عمارتوں میں استعمال شدہ اور بارشی پانی کا ذخیرہ لازم ہونا چا ہیئے،ماحول دوست عمارتوں میں سولر پینلزنصب اور چھت پر باغبانی لازم ہے،ماحول دوست عمارتوں کا سٹرکچر گرین بلڈنگز کےعالمی معیار پرپورا ہونا چاہیے،۔
لاہور سے مزید