پشاور (لیڈی رپورٹر) سخت حفاظتی اقدامات میں نویں محرم الحرم کا شبیہ ذوالجناح اور علمبردار مرکزی جلوس حسینیہ حال پشاور صدر سے برآمد ہوا جو مقر ر ہ راستوں میں جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دن دو بجے اسی بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا جلوس کے راستوں میں عزاداران حسین نوحہ خوانی اور سینہ کو بی کرتے رہے جبکہ زنجیر زنی بھی کی گئی قبل عزیں lمجلس عزا منعقد ہوئی جس امام حسین رضی اللہ تعالی عنہنواسہ رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دین اسلام کی بقا کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور واقعہ کربلا کی یاد میں عزاداران حسین زار و قطار روتے رہے جبکہ نویں محرم کا دوسرا جلوس شام چار بجے امام بارگاہ بی بی زکریا سے برآمد ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو نویں مح رم الحرام کا تیسرا جلوس امام بارگاہ مکڑی گودام کو گلبہار سے برامد ہواہشتنگری سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا جلوسو ں کے راستوں میں عزاداران حسین کے لیے پانی، شربت اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ نیاز کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری رہا اورشب بھر مختلف امام بارگاہوں سے شبیہ ذوالجناح اور علمبردا جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اج 10 محرم الحرام کو امام بارگاہ جان محمد امام بارگاہ حیدر شاہ امام بارگاہ عالم شاہ امام بارگاہ مکڑی گودام میں بھی مجالس، جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کی جائے گی۔