اسلام آباد (مہتاب حیدر، ایجنسیاں) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اخراجابت قابو میں رکھنے کا 3سال سے خالی سرکاری آسامیاں ختم، آسامیوں نئی کی تخلیق پر پابندی، ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ماسوائے ایمبولینسز، فائر فائٹنگ اور دیگر طبی آلات سے لیس گاڑیاں، تعلیمی اداروں کیلئے بسیں، کچرا اٹھانے والی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں گور دیگر آلات شامل ہےجبکہ وفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن میں 7فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ حکومت نے موجودہ مالی سال میں کفایت شعاری کے اقدامات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور سات اقدامات پر پابندی لگادی ہے، جن کے تحت ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد ہوگی، تاہم اس میں آپریشنل گاڑیاں جیسے کہ ایمبولینسز اور دیگر طبی آلات سے لیس گاڑیاں، فائر فائٹنگ گاڑیاں، تعلیمی اداروں کیلئے بسیں اور وینز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں مستثنیٰ ہونگی۔علاوہ ازیں مشینری/ آلات کی خریداری پر مکمل پابندی عائد ہوگی، تاہم اسپتالوں، تجربہ گاہوں، زراعت، معدنیات اور اسکولوں کے لیے درکار مشینری و آلات اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گذشتہ3سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کردی گئی ہیں اور نئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی برقرار رہے گی۔