• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے استنبول اور اسکردو جانیوالی پروازوں سے پرندے ٹکرا گئے

لاہور(آئی این پی) لاہورسے استنبول جانے والی ٹرکش ایئر کی پرواز اور اسکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے اسکردو جانے والے طیارے کے انجن نمبر 2کے دو بلیڈ متاثر ہوئے ہیں۔پرندہ ٹکرانے کے ؂بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔ اس حوالے سے نجی ایئر کے ترجمان نے بتایاکہ پرواز پی اے 481کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔ ترجمان کے مطابق پرواز کو فوری طور پر لاہور واپس اتار لیا گیا اور 149 مسافروں کو اف لوڈ کیاگیا۔
اہم خبریں سے مزید