لاہور(نمائندہ خصوصی) شہدا ئے اسلام کی قر بانیاں امت کو رواداری اخوت اور اتحاد ،صبرو ایثار کا درس دیتی ہیں حضرت حسنؓ اور حضرت حسین ؓ اور دیگر شہدائے کرامؓ کا کردار ہمارے لیئے مشعل راہ ہے آج کردار حسین کو عام کر نے کی ضرورت ہے ، قیامت کے دن تک شہدائے اسلام وشہدائے کربلا کا کردار زندہ رہے گا ۔ یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے تذکرہ شہدائے اسلام و اہل بیت کانفرنس اور مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر مفتی شمس الحق۔مولانا زبیر احمد ۔حافظ عبد الصمد۔حافظ ریاض ۔صاحبزادہ حافظ حسین اور دیگر موجود تھے۔