• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ، مرکزی مسلم لیگ

لاہور(خبرنگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہیں، جس میں انہوں نے بھارت کو مبینہ طور پر پاکستانی افراد کی حوالگی کی پیشکش کی،بلاول کا بیان غیر ذمہ دارانہ، قومی سلامتی، خودمختاری اور پاکستان کے آئینی و سفارتی مؤقف کے سراسر منافی ہے۔ ایک ریاستی نمائندے کا دشمن ملک کو اپنے شہریوں کی حوالگی کی بات کرنا اس امر کا مظہر ہے کہ وہ یا تو زمینی حقائق سے نابلد ہیں یا دانستہ طور پر دشمن کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔حافظ طلحہ سعید کا کہناتھاکہ بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور متعدد بار اجیت دوول، امیت شاہ، راج ناتھ سنگھ اور نریندر مودی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں کا اعتراف کر چکے ہیں ایسے میں کیا ایک ذمے دار پاکستانی ریاستی عہدیدار کو چاہیے نہیں کہ وہ اجیت دوول، امیت شاہ، راج ناتھ سنگھ اور خود مودی جیسے دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کرے۔
لاہور سے مزید