لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ لیسکو کے مختلف سرکلز میں مجموعی طور پر227,466 مقدمات پر بجلی چوری کی نشاندہی کی گئی۔ ان میں سے 227,244 ایف آئی آرز کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دی گئیں، جبکہ تریپن ہزار دو سو انتیس (53,929) افراد کو گرفتار کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے واضح کیا کہ ادارے کے اندر یا باہر، جو بھی بجلی چوری میں ملوث پایا جائے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔