• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسین ؓکی یاد منانا رسول اللہؐ کی سُنت ہے، طاہر القادری

لاہور (خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامع شیخ الاسلام، ماڈل ٹاؤن لاہور میں ’’پیغام امام حسین ؑ و اتحاد امت کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تمام مکتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی اور اہل بیت اطہار کی عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خانوادہ رسول ؐنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے قیامت تک کے لیے ایک اصول متعین کر دیا کہ باطل قوتوں کے سامنے کبھی سر نہ جھکایا جائے اور ہر حال میں دینی اقدار کا تحفظ کیا جائے۔ کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آن لائن اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کی یاد منانا رسول اللہؐ کی سُنت ہے اللہ رب العزت کو بلا اجازت اپنے نبی کے گھر آنا اور بلا ضرورت گھر میں بیٹھنا بھی گوارا نہیں، اللہ فرماتا ہے کہ اس سے رسول اللہ ؐ کو اذیت پہنچتی ہے ذرا تصور میں لائیں کہ جس حسنین کریمین کو اللہ کے رسولؐ نے اپنے پھول قرار دیا اور فرمایا کہ حسینؓ مجھ سے ہے اور میں حسینؓ سے ہوں۔ کانفرنس سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور ، مرکزی امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان علامہ ڈاکٹر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری سربراہ جامعہ بیت القرآن علامہ مفتی سید عاشق حسین شاہ ، صدر اتحاد المدارس العربیہ پاکستان علامہ مفتی محمد زبیر فہیم ، علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے کانفرنس میں شرکت پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور سے مزید