ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 28مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے فقیر حسین سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 17ہزار موبائل و گھڑی چھین کر فرار ہوگئے نسیم بی بی سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل لے گیا تھانہ قطب پور کے علاقے اعجاز احمد سے مسلح ملزمان نے موبائل چھین لیا محمد اقبالتھانہ شاہ شمس کے علاقے ہمایوں رفیق کے موبائلزفونز جھپٹا مارکر چھین لیئے شہباز سے نامعلوم ملزمان نے موبائل لے گئے تھانہ گلگشت اور بی زیڈ کے علاقے جھپٹا سے مصطفی اور شہزاد سے موبائلزفونز چھین لیےتھانہ نیوملتان کے علاقے اقصہ اختر سے نامعلوم ملزمان نے دس لاکھ آٹھ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نیوملتان کے علاقے شازیہ جاوید کے سامان 90ہزار شفیق کنول کی موٹرسائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے عباس علی کا سامان دو لاکھ بیس ہزار دولت گیٹ کے علاقے اللہ یار کی موٹرسائیکل لوہاری گیٹ کے علاقے محمد یونس کوتوالی کے علاقے اسما ڈی ایچ اے کے علاقے مریم کے موبائلزفونز الپہ کے علاقے فاروق کی دوبکریاں ظفر کی نقدی 16ہزار و طلائی زیورات مخدوم رشید کے علاقے رضوان کی بکریاں بستی ملوک کے علاقے جمیل کا سامان چہلیک کے علاقے شکیل احمد ، شاہد عباس کے موبائلزفونز مظفر آباد کے علاقے ظہیر احمد کی موٹرسائیکل شاہ شمس کے علاقے ہاشم خان کی موٹرسائیکل محمد عمران کی ریڑھی ممتاز آباد کے علاقے امیر بخش کی نقدی 40ہزار اور ایوب کی نقدی 8ہزار و دیگر سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔