ملتان(سٹاف رپورٹر )میلاد فاؤنڈیشن پاکستان میں شامل انجمن چشتیہ نظامیہ ملتان کے زیر اہتمام جامع مسجد الرحمٰن و مدرسہ نظامیہ فیض القران بستی دریباں سے پانچویں سالانہ میلاد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی، ریاض نظامی، خواجہ ندیم مدنی صدیقی، ملک عامر وینس،محمد تسلیم قریشی،محمد صدیق قریشی، شرافت علی،سردار نوید جراح، مہر جہانزیب ایڈووکیٹ نے کی، اس موقع پر قائدین نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرمﷺ کی آمد سے کائنات میں جان آگئی اور ظلم کے اندھیرے اجالوں میں بدل گئے، ریلی بستی دریباں میں مختلف گلیوں ،بازاروں کا چکر لگا کر واپس جامع مسجد الرحمٰن پر اختتام پذیر ہوئی اور آخر میں ملک و قوم کیلئے دعائیں کی گئی۔