• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق،7 زخمی، رہزنی و چوری کی 9 وارداتیں

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں مختلف واقعات میں د و افراد جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے ٗرہزنی اور چوری کی9 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے ۔تھانہ خزانہ پولیس کے مطابق گزشتہ روز تودہ سٹاپ کے قریب فرنیچر کارخانے کی بوسیدہ چھت منہدم ہو گئی جس کے ملبے تلے اسکا مالک زین اللہ دب کر جاں بحق ہو گیا اور کارخانے میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہو گیا ادھر تھانہ ریگی ماڈل ٹائون کی حدود میں جواں سال شخص پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردی اوراس کے ورثاء کی تلاش شروع کردی تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں بجلی تار کے تنازعہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے طاہر سمیع ٗاحمد فراز ٗسرن جان اور راہ گیر قیام الدین زخمی ہو گئے پولیس نے نعیم ٗعادل او ر سفیر کیخلا ف مقدمات درج کر لئے ۔تھانہ ٹائون کی حدود میں برگر جلدی سپلائی نہ کرنے پر مشتعل شخص نے فوڈ کے ملٹی نیشنل آئوٹ لٹ میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سامان کو نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا ملز م واردات کے بعد فرار ہو گیا ۔
پشاور سے مزید