کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار سربلند خان جوگیزئی نے پارٹی کی نومنتخب صوبائی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صوبائی صدر سردار محمد عمر گورگیج ، جنرل سیکریٹری ربانی کاکڑ اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات ظہور بلیدی کے لئے اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فیصلہ قابل ستائش ہے جس سے بلوچستان میں پارٹی کو مزید تقویت اور استحکام حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سردار محمد عمر گورگیج ، ربانی کاکڑ اور ظہور بلیدی جیسے مخلص ، باصلاحیت اور تجربہ کار رہنمائوں کی قیادت میں بلوچستان میں پارٹی مزید مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھرے گی ۔