• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ایئر لائن کے عملے کی لاپروائی کی تحقیقات کی جائیں، رؤف عطا ایڈووکیٹ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ باراسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نجی ایئرلائن کی غفلت کی وجہ سے پیر کے روز کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی پرواز دو گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی مسافروں کو دو گھنٹے تک طیارے کے اندر محصور رہنا پڑا بعد ازاں جب جہاز رن وے کی طرف روانہ ہوا تو اچانک اور تیز رفتاری میں پائلٹ نے پرواز روک دی اورمنسوخ کر دی اس اچانک اور شدید جھٹکے نے طیارے کو ہلا کر رکھ دیامسافر شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ایک مسافر بے ہوش ہو گیا جسے بعد میں ایک خاتون ڈاکٹر نے فوری طبی امداد فراہم کی نجی ایئرلائن کے عملےنے قیمتی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں انہوں نے وزارت ہوا بازی اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید