کراچی (جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کراچی میں حالیہ عمارت گرنے کے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جانی چاہیئے، ہر بار حادثے کے بعد صرف نچلے عملے کو معطل کر دینا مسئلے کا حل نہیں، آخر اصل ذمہ داران کب تک محفوظ رہیں گے۔