کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سوئم امام حسینؑ کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین محمدیؐ ایک ایسی تعبیر ہے جسے سبھی اپنا سکتے ہیں لیکن دین محمدیؐ کی حقیقی تعبیر وہی ہوگی جو نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؑ اور ان کے باوفا اصحاب و انصار نے اپنے خون سے مزین فرمائی ہے انسانیت کے لئے بہترین اور اعلی اقدار کو اللہ تعالی نے انبیاء کے ذریعہ پیش کیا اور ان تعلیمات کا سب سے اعلیٰ و برتر نمونہ خداوند متعال نے دین محمدی ؐکی شکل میں انسانوں کے سامنے پیش کیا، انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے محمدی ؐسیرت اور حسینی ؑجذبہ کی ضرورت ہے اگر مسلم امہ ان دو خصوصیات کو اپنالے تودنیا ایک نئے عہد کا آغاز کرنے کی صلاحیت حاصل کرلے گی۔