• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت کی ترقی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ حکومتی ہدف ہے، وزیراعظم کی کاروباری شخصیات سے گفتگو

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ملک کی معروف کاروباری شخصیات نے ملکی معاشی استحکام پر وزیر اعظم شہبازشریف کی قیادت اور حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی ہے ۔شہباز شریف سے صنعتی شعبے کی معروف کاروباری شخصیات نے ملاقات کی جس میں معیشت و صنعت کی ترقی، برآمدات میں اضافے اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل پر مشاورت کی گئی ۔وزیرِ اعظم نے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ استحکام کے بعد ہدف ملکی معیشت کی ترقی، برآمدات میں اضافہ، روزگار کی فراہمی، صنعتی ترقی اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے‘ اب ہمیں مقامی سطح پر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے معیشت کی ترقی سے پاکستان کو خود کفیل بنانا ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ کاروباری برادری کی جانب سے ملکی معاشی ترقی کیلئے تجاویز نہایت اہم ہیں،ہر ماہ کاروباری برادری سے باقاعدگی سے بذات خود ملاقات کرکے انکو ملکی معاشی ترقی کیلئے مشاورتی عمل کا حصہ بناؤں گا۔ شہبازشریف نے کہاکہ پر امید ہوں کہ ہماری آئندہ ملاقاتیں بھی با معنی اور نتیجہ خیز ہونگی،ہر شعبے کے حوالے سے نجی کاروباری نمائندوں و ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید