• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ایئرفورس کے سربراہ کی ایئر چیف مارشل ظہیر سدھو سے ملاقات، پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو سراہا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف نے پاکستان کے دورے کے دوران انڈیا کے خلاف تنازع میں پاکستانی فضائیہ کی کارکردگی کو سراہا اور کثیر الجہتی آپریشنز میں پاکستان سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق چینی فضائیہ کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔بیان کے مطابق جنرل وانگ گینگ نے آپریشنل تیاریوں کی اعلیٰ پیشہ واریت اور پاکستانی فضائیہ کی جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی فضائیہ کے ملٹی ڈومین آپریشنز کے ہموار انضمام سے خاص طور پر متاثر ہوئے، انہوں نے اسے جدید فضائی جنگ کی پہچان قرار دیا اور چینی فضائیہ کی ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاکستانی فضائیہ کے جنگی تجربے سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،چینی فضائیہ کے چیف آف سٹاف نے انڈیا پاکستان حالیہ تنازع کے دوران پاکستان فضائیہ کی ’مثالی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین‘ پیش کیا۔

اہم خبریں سے مزید