• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی فوجداری عدالت، افغان طالبان کے امیر ہبت اللّٰہ اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری

دی ہیگ (اے ایف پی) بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے منگل کے روز طالبان کے دو اعلیٰ رہنماؤں سپریم لیڈر اور چیف جسٹس کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، جن پر خواتین اور بچیوں پر مظالم کے سلسلے میں انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام  لگایا گیا  ہے۔ ججوں نے کہا ہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے خلاف صنفی بنیادوں پر ظلم کے الزامات پرمعقول شواہد موجود ہیں۔آئی سی سی کے ججوں کے مطابق طالبان نے خواتین اور بچیوں کو تعلیم، نجی زندگی، خاندانی زندگی، نقل و حرکت، اظہارِ رائے، سوچ، ضمیر اور مذہب کی آزادی جیسے بنیادی حقوق سے شدید طور پر محروم کیا۔عدالت کے بیان کے مطابق اگرچہ طالبان نے پوری آبادی پر بعض پابندیاں اور قوانین لاگو کیے، لیکن انہوں نے خاص طور پر لڑکیوں اور خواتین کو ان کے صنف کی بنیاد پر نشانہ بنایا اور انہیں بنیادی حقوق اور آزادیاں چھین کر شدید ظلم کا نشانہ بنایا۔

اہم خبریں سے مزید