• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر علی کو آج لاہور میں سپرد خاک کیا جائیگا

لاہور (عمران احسان) کراچی ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی جانیوالی 32 سالہ معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر علی کو آج لاہور میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

 حمیرا اصغر علی 10 اکتوبر 1992 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ 

ان کے والد ڈاکٹر اصغر علی پیشے کے اعتبار سے معالج تھے، وہ ایک متوسط مگر تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔

 انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) لاہور سے بی ایف اے اور ایم ایف اے مکمل کیا، جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم فل فائن آرٹس کی ڈگری بھی حاصل کی۔

 آرٹ، پینٹنگ اور اسٹیج ڈراموں میں ان کی دلچسپی بچپن سے نمایاں تھی،2002 میں تھیٹر سے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور "اجوکا"، "رفیع پیر" اور "الحمرا" جیسے اداروں کے ساتھ 100 سے زائد تھیٹر شوز کئے، 2013 سے وہ ماڈلنگ کے شعبے میں آئیں اور بڑے برانڈز کے لیے کام کیا۔

 اداکاری کے میدان میں انہوں نے ڈرامے چل دل، بے نام لالی، اور گرو میں پرفارم کیا، انھوں نے فلم جلیبی میں بھی کام کیا۔

اہم خبریں سے مزید