• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمشدہ فائلوں کی اکثریت ریکور، قرض داروں سے رقم بھی وصول کرلی، ترجمان ZTBL

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ) ترجمان زرعی ترقیاتی بنک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز کو ہونے والی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے، الیکٹرانک میڈیا کے ایک حصے نے زرعی قرضہ جات کی گمشدہ/ جلی ہوئی فائلوں اور بقایا رقم کے حوالے سے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (ZTBL) کے موقف کو غلط رپورٹ کیا۔حقیقت یہ ہے کہ 2007 میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد مظاہرین نے 27,537 قرض کیس کی فائلیں جلا دی تھیں،زرعی ترقیاتی بینک نے گمشدہ/جلی ہوئی فائلوں کی اکثریت کو ریکور کرا کر قرض داروں سے رقم بھی وصول کر لی ۔
اہم خبریں سے مزید