• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو نادہندگان کے خلاف کارروائیاں ، 6 کروڑ 98 لاکھ روپے ریکوری

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی گئی ان کارروائیوں کے نتیجے میں لیسکو نے مجموعی طور پر 6 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی ہے۔ یہ کامیاب ریکوریاں ڈسکوز سپورٹ یونٹ(پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ) کے تعاون سے ممکن ہوئیں، جنہوں نے فیلڈ میں مؤثر انداز میں نادہندگان کے خلاف آپریشنز کیے۔ ریکوری میں سے 4 کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار روپے کی وصولی 899رننگ ڈیفالٹرزسے کی گئی، جبکہ 2 کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار روپے کی ریکوری 472 ڈیڈ ڈیفا لٹرز سے عمل میں آئی۔ ریکوری کی تفصیلات کے مطابق، نادرن سرکل سے 12 لاکھ 80 ہزار روپے، سینٹرل سرکل سے 1 کروڑ 96 لاکھ 50 ہزار روپے، ایسٹرن سرکل سے 2 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار روپے، اوکاڑہ سرکل سے 21 لاکھ 90 ہزار روپے، ساوتھ سرکل سے 16 لاکھ 20 ہزار روپے، شیخوپورہ سرکل سے 13 لاکھ 40 ہزار روپے، قصور سرکل سے 1 کروڑ 93 لاکھ روپے، اور ننکانہ سرکل سے 12 لاکھ 60 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں ہماری پالیسی کا حصہ ہیں کیونکہ ادارے کی مالی خودمختاری اور صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہمارے اہداف کا حصہ ہیں۔
لاہور سے مزید