ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان اور وہاڑی میں کارروائیاں، سویٹس اینڈ بیکرز، ریسٹورنٹس، سوہن حلوہ یونٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیپر بھاری جرمانے، 50 کلو غیر معیاری اشیاتلف،تفصیلات کے مطابق بہاولپور بائی پاس چوک پر ہوٹل کو کچن میں ایریا میں گندگی، کھلے مصالحہ جات اور گلی سڑی سبزیوں کی موجودگی پر 20ہزار روپے، 1 کلو میٹر بہاولپور بائی پاس پر فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو ناقابل سراغ اجزاکی موجودگی، صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر ہزار، خوراک کی تیاری میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر سویٹس اینڈ بیکرز کو 35 ہزار روپے ، فوارہ چوک پر سوہن حلوہ پوائنٹ کو خوراک کی تیاری میں غیر معیاری اجزاکی ملاوٹ پر 50 ہزار روپے، واپڈا آفس خانیوال روڈ پر ریسٹورنٹ کو خوراک کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات اور غیر معیاری اجزاکی ملاوٹ کرنے پر 40 ہزار روپے، کشمیر چوک اور ماڈل ٹاؤن میں دوریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات باسی اور گلی سڑی سبزیوں کے استعمال، زائدالمیعاد خوراک کی موجودگی پر 60 ہزار، ملتان روڈ نزد شیل پمپ میلسی میں ناشتہ پوائنٹ کو ایکسپائری کاربونیٹڈ ڈرنکس کی موجودگی، فریزر میں گندا پانی جمع ہونے پر 5000 روپے، 505 روڈ بوریوالا میں فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو ایکسپائری بریڈ کے استعمال پر 15 ہزار روپے، اے بلاک کینال روڈ بوریوالا میں ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 12 ہزار روپے جب کہ تھانہ چوک میلسی میں سویٹ پروڈکشن یونٹ کو مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگ کا استعمال کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔