• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو،زرعی صارفین سے واجبات کی وصولی کیلئے ’’آسان اقساط‘‘ پیکیج متعارف

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو نے زرعی صارفین سے واجبات کی وصولی کے لئے ’’آسان اقساط‘‘پیکیج متعارف کروادیا، چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے زرعی ٹیوب ویل صارفین کے بقایاجات کی وصولی کو آسان بنانے کے لئے قسطوں کی منظوری دے دی ہے،میپکو کو زرعی ٹیوب ویل صارفین سے بقایا جات کی وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے جن کی بڑی رقم2015ء سے زیر التوا ہے، کمپنی نے صارفین پر مالی بوجھ ڈالے بغیر اپنی اصل وصولیاں حاصل کرنے کے لئے اقساط کا منظم نظام متعارف کرایا ہے،چیف انجینئر کسٹمر سروسزسید جواد منصوراحمد کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق طویل عرصہ سے بھاری واجبات کی ادائیگیاں نہ کرنے والے نادہندہ کاشتکاروں کے لئے سہولت متعارف کروائی گئی ہے جس میں 10لاکھ روپے تک واجبات کے ڈیفالٹر زرعی ٹیوب ویل صارفین 30اقساط میں پیمنٹ کرسکتے ہیں جبکہ 10لاکھ روپے سے 30لاکھ روپے سابقہ بلوں کی وصولیاں کرنے کے لئے 40اقساط کی سہولت دی گئی ہے۔ 30لاکھ روپے سے زائد رقم کے ڈیفالٹر کاشتکار وں کا کیس ٹو کیس بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔
ملتان سے مزید