• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ‘ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی بورڈ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس

مظفر گڑھ ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی زیر صدارت ضلعی بورڈ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سٹاف کی بھرتی، ضلعی سطح پر باقاعدہ فنکشنل کرنے اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے مختلف امور کو زیر بحث لایا گیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ، سی او ضلع کونسل انعم معصومہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمٰن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی،اجلاس میں بتایا گیا کہ ʼپیراʼ کو صوبہ بھر میں 30 ستمبر تک مکمل طور پر فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پیرا کے قیام سے تجاوزات کے خاتمے اور پرائس کنٹرول مہم مزید مؤثر ہو گی۔
ملتان سے مزید