• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے بڑھتے واقعات پر اظہار تشویش

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سے ملاقات کی، دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور سمیت یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں  ہراسانی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان کی روک تھام کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر احمر حسین رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج ڈین آف سرجری، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان کنٹرولر امتحانات، پروفیسر ڈاکٹر زہراء نازش اور پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے۔
ملتان سے مزید