• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کا اے این ایف پراسیکیوٹر کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

ملتان(سٹاف رپورٹر)چار کلوگرام آئس برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز سماعت ہوئی،ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ کا این این ایف کے پراسیکیوٹر کے پیش نا ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ، عدالتی احکامات میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر خالد بن عزیز ہر صورت ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں، دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔مین لا ئن سے ڈائر یکٹ تار لگا کر بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور کرنے کا حکم،شہری کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ کی عبوری ضمانت منظورکرنے کا حکم،غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث دکاندار ملزم کو 30،30ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا،رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم،خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم،امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،40 لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے کے مقدمے میں ملوث طاہر حسین کی زمانت بعد از گرفتاری منظور،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینے کے مقدمہ میں گرفتار ہونے والے دوملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید