پشاور ( لیڈی رپورٹر )پشاور ایگریکلچر مارکیٹنگ ایمپلائز یونین رجسٹرڈ سی بی اے نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین معزز جج صاحبان کے فیصلوں کے باوجود ان پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ محکمہ زراعت خیبر پختونخوا آج تک ان فیصلوں کی خلاف ورزی اور عدم عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔