• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ، بنک میں داخل ہونے والے ایک ڈاکو پکڑ لیا گیا، اس کے دیگر دوساتھی فرار ہوگئے، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس نے بروقت رسپانس کیا ، 15 پر اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی گئی، ایک ڈاکو کو حراست میں لے لیا گیا،پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے والے ڈاکوئوں کا تعاقب بھی کیاگیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق 3 ڈاکو اسلحہ سمیت بینک میں داخل ہوئے، ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا ، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر راولپنڈی پولیس ہر لمحہ الرٹ اور سرگرم عمل ہے۔
اسلام آباد سے مزید