• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالستار ایدھی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا،سماجی رہنما

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے عبدالستار ایدھی نے بلا تفریق اپنے ہم وطنوں کی بے لوث خدمت کی اور اپنی پوری زندگی اس کام کیلئے وقف کردی وہ ایک ایسا ادارہ چھوڑ گئے جو ان کے بعد بھی انسانیت کی فلاح کیلئے کام کر رہا ہے کچلاک ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین ملک رشید کاکڑ،بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کے چیئرمین سید سلیم رضا ایڈووکیٹ،پاکستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن شازیہ اختر اور،پاک ایران چیمبر کے نائب صدر ڈاکٹر فرحت حسین کاکہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے پاکستان میں انسانی خدمت کی لازوال روایت قائم کی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔
کوئٹہ سے مزید