• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز آباد میں فلیٹ سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) فیروزآباد تھانے کی حدود خالد بن ولید روڈ پر واقع اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے 32 سالہ جیند علی ولد ریاض علی کی گولی لگی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور اس نے اپنے پاس موجود غیر لائسنس یافتہ رائفل سے خود کو گولی مار کر مبینہ خودکشی کی ہے ، واقعہ کے وقت متوفی کی والدہ بھی گھر پر موجود تھیں ، گھر والے متوفی کو نشہ کرنے منع کرتے تھے اور اسی وجہ سے اس نے خودکشی کی ہے،متوفی غیر شادی شدہ تھا، دریں اثنا پاک کالونی تھانے کی حددو پرانا گولیمار لیاری ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفی کی لاش کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے ، عمر 60 سے 65 برس کے درمیان ہے تاہم متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ، علاوہ ازیں محمود آباد نمبر تین میں واقع گھرسے 60سالہ بشیر ولد اللہ دتا نامی کی لاش ملی جسے پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر وجہ موت سامنے نہیں آسکی ، کینٹ اسٹیشن نزد للی برج کے قریب نشے کے عادی شخص کی لاش ملی جسے پولیس نے جناح اسپتال اور بعدازاں سرد خانے منتقل کر دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید