کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن ڈسکو موڑ کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران گر کر 45 سالہ محمد جاوید ولد محمد حماد جاں بحق ہوگیا ،متوفی کو مردہ حالت میں عباسی شہید اسپتال لایا گیا ،پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑائی جھگڑے کے دوران دھکا لگنے سے متوفی کی موت واقعہ ہوئی ، محمد جاوید کی اپنے برادر نسبتی سے تلخ کلامی ہوئی تھی اسی دوران وہ اچانک گرا کر جاں بحق ہوگیا ۔