ملتان(سٹاف رپورٹر) تجاوزات‘ وال چاکنگ نے شہر کا حسن گہنا کر رکھ دیا ہے، انسداد تجاوزات آپریشن بارے عوام سے مکمل فیڈ بیک لیا جائے گا، ملتان ڈویژن کے باسیوں کو واضح فرق نظر آنا چاہیے، شہریوں کو زندگی کی بنیادی سہولتوں تک سہل رسائی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، یہ بات کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہی، انہوں نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب اور انسداد تجاوزات حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرامز ہیں، کام نہ کرنے والوں کا احتساب کیا جائے، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، مراکز صحت اور ترقیاتی سکیموں کی مسلسل انسپکشن کی جائے، انہوں نے شہر کی سٹریٹ لائٹس فعال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے سٹریٹ لائٹس فعال کی جائیں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی صفائی، تزئین و آرائش پر خصوصی فوکس کیا جائے۔