ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن (الحاق شدہ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن) کے زیر اہتمام گزشتہ روز پوسٹ بجٹ سیمینار 2025-26 کا انعقاد آ رٹی او اڈیٹوریم ہا ل میں کیا گیا،سیمینار میں وفاقی اور صوبائی ٹیکس قوانین میں حالیہ تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی چیئرمین LTBAٹیکس اکیڈمی لا ہور ندیم بٹ، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل طاہر بٹ، اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اعجاز بھٹہ (پارٹنر مورے شیخا مفتی) نے بجٹ کی اہم شقوں، ٹیکس پالیسی میں تبدیلیوں اور ان کے عملی اطلاق پر مفصل گفتگو کی،مقررین نے شرکاء کو ٹیکس نیٹ، ڈاکیومنٹیشن اور مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق امور پر بھی آگاہ کیا۔