• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرس برآمدہونے کا جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

ملتان(سٹاف رپورٹر) منشیات کے مقدمے میں گرفتار 3ملزمان کو عمر قید اور08/08/08لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے، گزشتہ روز دوران سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم سید خالد ولد جناس خان کو عمر قید اور 08 لاکھ روپے جرمانہ، مجرم فیصل رحمان ولد مصری خان کو عمر قید اور 08 لاکھ روپے جرمانہ، مجرم عبدالعزیر ولد نظر خان کو عمر قید اور 08 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،ترجمان ملتان پولیس کے مطابق سال 2024 میں تھانہ مظفر آباد سے سب انسپکٹر کاشف اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مجرمان سے 142 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی تھی۔
ملتان سے مزید