اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) صوبائی حکومتیں چینی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی روکنےمیں ناکام ، صوبوں میں پرائس کنٹرول اورذ خیرہ اندوزی کو روکنا اور اس پر قابو پانا صو بائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ۔ وزیر اعظم چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ناراض ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی مافیا کی منفی سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدمات پر زوردیا ۔انھوں نےوفاقی اور صو بائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ چینی کی مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدمات کئے جائیں تاکہ چینی کی قیمتیں مستحکم ہوسکیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے صورتحال پر ناراضگی کا ظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے زور دیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدمات کئے جائیں اور قیمتوں کو مستحکم کیا جائے۔