اسلام آباد(فاروق اقدس)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں حکومتی ارکان پر مشتمل ایک وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر غور کیا۔حکومتی وفدمیں وفاقی وزیر امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی اور ہارون محمود جبکہ جے یو آئی کے وفد میں اکرم درانی،مولانا لطف الرحمان، سینیٹر کامران مرتضیٰ،سینیٹر مولانا عطاء الرحمان اور اسعد محمود بھی موجود تھے۔