پشاور (نیوز رپورٹر)قومی احتساب بیوروخیبر نے منافع کی نام پر 4000سے زائد افراد کو منافع کا لالچ دیکر اصل زر بھی واپس نہ کرنے پر مارکیٹنگ کمپنی کے خلاف انکوائر ی شروع کردی ہے۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 2015ء میں قائم کی گئی کمپنی مبینہ طور پر بلال حسن کے زیر انتظام چلائی جارہی ہے، تاہم اس کمپنی نے ملک بھرمیں اپنے ایجنٹس رکھے ہوئے ہیں،جنھوں نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے چار ہزار سرمایہ کاروں کو پر کشش ماہانہ سہ ماہی منافع کی پیشکش کے ذریعے مختلف رئیل اسٹیٹ منصوبوں میں سرکاری کے لئے آمادہ کیا، اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے انکو ابتدئی طور پر منافع کی ادائیگیاں باقاعدگی سے کی گئیں تاہم کچھ عرصہ بعد یہ ادائیگیاں روک دی گئیں اور سرمایہ کاری کی رقم بھی واپس نہیں کی گئی ،جس کے بعد متاثرین نے نیب خیبرپختونخوا میں اپنی شکایات درج کرائی جس کے بعدنیب حرکت میں آئی اور اسکے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کردی گئی ۔